تازہ تر ین

فلموں کی کامیابی یا ناکامی بارے پیشگوئی کرنا آسان نہیں ‘ انوشکا شرما

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے فلمیں بنانے کے کاروبار کو مشکل اور منفرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوبز خاص طور پر فلموں کی کامیابی یا ناکامی بارے اندازہ یا پیشنگوئی کرنا آسان نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ انوشکا شرما نے کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ سمجھتی تھیں کہ وہ شوبز کو اچھے واضح طور پر سمجھتی ہیں اور فلم ”سوئی دھاگہ“ کی ریلیز کے متعلق جانتی تھی یہ فلم کامیاب ہو گی اگرچہ بعض اوقات انہیںمشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ہدایتکار اور اداکار کے ایک دوسرے سے مختلف نظریات اور خیالات رکھتے ہوں۔نہوں نے کہا کہ ان کے لئے کسی فلم سے انکار کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن انہیں انکار کی وجہ بتانے میںکوئی جھجک نہیں ہوتی اور مصروف شیڈول کو بہانہ بنانے کی بجائے اصل وجوہات سے آگاہ کرتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv