تازہ تر ین

بارش اور برفباری سے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفی ڈگری تک گرگیا

مانسہرہ( ویب ڈیسک) ملکی بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے درجہ حرارت منفی ڈگری تک گر گیا۔مانسہرہ، مری، مظفر آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور پہاڑی علاقوں پر درجہ حرارت منفی ڈگری تک گر گیا۔تفریحی مقامات شوگران میں اب تک 6 انچ اور ناران میں 8 انچ تک برف پڑ چکی ہے، مری اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے بارش کے بعد سردی بڑھ گئی۔مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے، وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھ مقام، شاردہ ،کیل، وادی گریز، وادی شونٹر، رتی گلی اور وادی لیپہ کے بلند پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔بابو سر ٹاپ، بٹوگا ٹاپ اور نانگا پربت پر وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے جب کہ چلاس شہر اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv