تازہ تر ین

وزیراعظم ہاﺅس کی بجائے معمولی گھر میں رہ رہاہوں، فاٹا کو ترقی ، سندھ کے مسائل حل کرینگے: عمران خان

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِاعظم عمران خان کے زیرِ صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں مشاورت مکمل کرتے ہوئے صوبہ پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں یکساں بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم کے زیرِ صدارت اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں انھیں ملک کی معاشی صورتحال معاشی، امن وامان، سعودی وفد سے مذاکرات اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیرِ بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے نئے بلدیاتی نظام کی سفارشات سے آگاہ کیا جس کے بعد مشاورت مکمل کرتے ہوئے صوبہ پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں یکساں بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں مقامی حکومتوں کے نظام کا مقصد سٹیٹس کو کا خاتمہ ہے، عوامی نمائندے اپنی تمام تر توجہ عوام کی فلاح پر مرکوز کر سکیں گے۔وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کریں گے، گورننس اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے گا اور مقامی حکومتوں کو فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات فواد چودھری، شہریارآفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، عبدالعلیم خان، نعیم الحق اور افتخار درانی بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاو¿س سمیت اہم سرکاری عمارتوں کو عوام کے استعمال میں لانے کے معاملے پر چاروں گورنروں ، وفاقی وزراء اعلیٰ، اور وزراءکوخط لکھا ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے اور قرضہ 30کھرب سے زائد ہوچکا ہے ، ہم 6ارب روزانہ سود کی مد میں ادا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر وزیراعظم ہاو¿س کی بجائے معمولی گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا، گورنر ہاو¿سز اور وزراءاعلیٰ ہاو¿سز سے فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے ، انہیں استعمال میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم عمران خان نے تھر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد ازجلد تھر کا دورہ کرکے صحت عامہ سے متعلقہ مسائل پر تھر کے مکینوں کو ریلیف فراہم کریں، وفاقی حکومت سندھ اور سندھیوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بھٹو اور سیکرٹری جنرل حلیم عادل شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہا¶س میں وزیراعظم کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاونین خصوصی وزیراعظم، نعیم الحق، افتخار درانی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے نئے صدر اور سیکرٹری جنرل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو ہدایت کی کہ پارٹی کے منشور پر عمل اور پالیسیوں کو جاری رکھا جائے۔ ملاقات میں صوبہ سندھ سے متعلقہ مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت سندھ اور سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے کارکن ہمارا سرمایہ ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے صوبائی صدر اور سیکرٹری جنرل کو پاکستان تحریک انصاف کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کرنے اور اگلے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم عمران خان سے فاٹا کے اراکین قومی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی، نجی ٹی وی کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کے وزراءکی قیادت نیراورکزئی کررہے تھے، اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرامن بھی موجود تھے ، ملاقات میں اراکین نے فاٹا سے متعلق مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھے، مطالبہ کیا گیا کہ فاٹا کو این ایف سی کا تین فیصد جلد از جلد فراہم کیا جائے، اے ڈی پی کیلئے مختص رقم کو بھی جلد از جلد جاری کیا جائے، فاٹا کے عوام کیلئے اسلحہ سے متعلق پالیسی بھی ترتیب دی جائے، وزیراعطم نے فاٹا کے اراکین قومی اسمبلی کو تمام مطالبات کی منظوری کے قیام سے متعلق اعتماد میں لیا اور مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی، وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو دن رات 24گھنٹے کام کرنے کی ہدایت دی، وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات ہوئی، جس میں ریلوے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو دن رات کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو خسارے سے نکالنا حکومت کی کامیابی ہوگی، شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کو دنیا کے بہترین ریلوے نظام کے برابر کھڑا کرینگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv