تازہ تر ین

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرز ووٹرلسٹوں پر امیدواروں کو لوٹنے لگے

لاہور(خبر نگار)الیکشن کمیشن کے بعض افسروں نے کرپشن کی نئی راہ تلاش کرلی۔ملک کے کئی دسٹرکٹ الیکشن افسروں اور ان کے ماتحت عملے نے ووٹر لسٹوں کو ناجائز آمدن کا ذریعہ بنا لیاقومی و صوبائی اسمبلی کے 12ہزار 5سوسے زائد امیدواروں نے حلقے کی ووٹر لسٹوں کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن افسروں سے رجوع کیاالیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹوں کی سادہ فوٹو کاپی، تصویر کی حامل ووٹرلسٹ کی کاپی اور سوفٹ کاپی کی آفر دی گئی کمیشن نے تصویر کی حامل ووٹر لسٹ کے لیے ہر صفحے کے عوض 5روپے کا ریٹ مقرر کیا۔کمیشن نے سوفٹ کاپی کی صورت ووٹر لسٹ کے لیے ہر صفحے کے عوض 10روپے ریٹ مقرر کیا۔کمیشن نے سادہ فوٹو کاپی کے لیے 2روپے کا ریٹ طے کیاڈسٹرکٹ الیکشن افسر اور ان کا عملہ سادہ کاپی کے عوض 3سے 5روپے فی صفحہ وصول کرتے رہے ڈسٹرکٹ الیکشن افسر اور ان کا عملہ تصویر کی حامل ووٹر لسٹ کی کاپی کے عوض 6سے 8روپے فی صفحہ وصول کرتے رہے۔ڈسٹرکٹ الیکشن افسر اور ان کا عملہ سوفٹ کاپی کے ہر صفحے کے عوض 11سے12روپے وصول کرتے رہے سوفٹ کاپی کی صورت ووٹر لسٹ کے لیے 8ہزار روپے کی یو ایس بی بھی امیدوار کو خریدنا پڑی ڈسٹرکٹ الیکشن افسروں نے سادہ کاپی خود کرواکر دی۔جبکہ تصویر کی حامل اور سوفٹ کاپی کے لیے نادرا کو لکھ کربھیجا۔نادرا نے تصویر کی حامل اور سوفٹ کاپی کی صورت ووٹر لسٹوں کی فراہمی کے لیے ہردرخواست پر دودن کا وقت مانگافیصل آباد ، لاہور اور دیگر شہروں میں الیکشن کمیشن کے عملے نے ووٹر لسٹوں کی سادہ کاپیوں کے عوض قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کئے۔قومی اسمبلی کے امیدوارنے ووٹر لسٹوں کی سادہ کاپی پر 50ہزار سے ایک لاکھ روپے تک خرچ کئے۔صوبائی اسمبلی کے ہر امیدوار نے ووٹرلسٹوں کی سادہ کاپی کے عوض 25سے 50ہزار روپے خرچ کئے۔الیکشن کمیشن کے افسران ووٹرلسٹوں کی فوٹو کاپی کے عوض رشوت نہیں لیتے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور رحم زادہ نے ووٹر لسٹوں کی فوٹو کاپی کے عوض وصول کی جانے والی رشوت کے حوالے سے موقف دینے سے اجتناب برتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv