تازہ تر ین

نواز مریم کے ہمراہ آج شام 6بجے لندن سے روانہ ہونگے

لندن( ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز وطن واپسی کے لیے آج شام لندن سے روانہ ہوں گے۔ سابق وزیراعظم کا بذریعہ ابوظہبی جمعہ کی شام سوا 6 بجے کے قریب پاکستان پہنچنے کا امکان ہے جب کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں لاہور ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کے لیے 16 رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی۔دوسری جانب نواز شریف کا کہنا ہے کہ جیل کی کوٹھڑی اپنے سامنے دیکھ کر بھی پاکستان آرہا ہوں ، وہ بھی سن لیں جو دعویٰ کر رہے تھے کہ واپس نہیں آو¿ں گا اور 25 جولائی کا الیکشن سب سے بڑا ریفرنڈم ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے دو ہیلی کاپٹرز کا انتظام کر لیا ہے، ایک ہیلی کاپٹر لاہور اور دوسرا اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑا کیا جائے گا، کسی بھی ایئرپورٹ پر اترتے ہی نواز شریف اور مریم نواز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv