تازہ تر ین

حکومت نے بجٹ اور الیکشن سے قبل خوشخبری سنا دی ، پنشن 20 اور تنخواہیں 15 فیصد بڑھانے پر غور

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے ا?ئندہ مالی سال2018-19 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 15 سے 20 فیصد اورملازمین کودفتری اوقات کے بعد دفاتر میں ڈیوٹی دینے پرملنے والے الاﺅنس، ہاﺅس رینٹ سیلنگ سمیت دیگرالاﺅنسزومراعات میں اضافے کی تجاویز پر غور شروع کردیاہے۔وزارت خزانہ ذرائع نے بتایاابھی ابتدائی ورکنگ کی گئی ہے، آئندہ ماہ کے وسط تک حتمی ورکنگ پیپرتیار کر کے خزانہ ڈویڑن کوبھجوا دیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا وزارت خزانہ کے ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ نے آئندہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں اضافے کیلیے3 آپشنزپرمشتمل تجاویزمرتب کرناشروع کر دی ہیں اورہرتجویزکیلیے درکارفنڈزکا تخمینہ بھی لگایاجارہاہے۔ذرائع نے بتایاآئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصدایڈہاک ریلیف والاﺅنس اورپنشن میں20 فیصدتک اضافے کا امکان ہے جبکہ ملازمین کالیٹ سٹنگ اور میڈیکل الاﺅنس بھی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ایک تجویزیہ بھی زیرغورہے کہ ماضی میں ملنے والے ایڈہاک الاﺅنس کوتنخواہ میں ضم کردیاجائے اوراسکے بعدبننے والی بنیادی تنخواہ پراضافہ دیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv