تازہ تر ین
chodry nisar

چو ہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی امور، پارٹی کے اندر حل کیے جاتے ہیں اور چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ ای سی ایل میں شامل 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوادیئے ہیں، یہ نام اگست 2016 کے بعد سے ای سی ایل میں ڈالے گئے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت شروع کردی ہے، جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پراتفاق کرلیں گے، ایسے بہترین افراد کا انتخاب کرنا ہے جو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں، ایسے افراد نہ ہوں جن سے انتخابی عمل خرابی،عدم شفافیت یا التواء کا شکارہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv