تازہ تر ین

جناب سونگ تاؤ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کومسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد

منسٹر انٹر نیشنل ڈیپارٹمنٹ سنٹرل کمیٹی آف دی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ جناب سونگ تاؤنے اپنے ایک خط میں، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کومسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد شہباز شریف ہمیشہ چائنہ کیلئے ایک دیرینہ اور بہترین دوست رہے ہیں جنہوں نے دو نوں ممالک اور ہماری دو جماعتوں کے درمیان تعلقات بڑھانے کے لئے ہمیشہ قابل قدر خدمات سر انجام دی ہیں ، دریں اثناء جناب سونگ تاؤ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بیجنگ کا دورہ کرنے کے لئے بھی مدعو کیا تاکہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن اورسی پی سی کے درمیان پارٹی تعلقات کو مزیدفروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔اُدھرگذشتہ روز خادم پنجاب نے بھی چینی صدر زی جنگ پنگ کو دوبارہ بطور صدر اپنی دوسری ٹرم کا اغازکرنے پر بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv