تازہ تر ین

ایم کیو ایم پاکستان کا یوم تاسیس بھی دھڑے بندی کی نذر

 

کراچی (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کا 34 واں یوم تاسیس بھی دھڑے بندی کی نذر ہو گیا، فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں علیحدہ علیحدہ ریلیاں نکالیں۔

ایم کیو ایم پاکستان (پی آئی بی گروپ) کے کنوینر فاروق ستار نے کراچی میں لیاقت آباد فلائی اوور پر پاور شو کیا جس میں بہادر آباد گروپ کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے سید سردار احمد بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو مٹانے کے منصوبے بنائے گئے لیکن پارٹی پھر بھی قائم ہے۔

فاروق ستار نے خبردار کیا کہ ہمیں سیاسی جمہوری عمل سے اب مزید باہر نہ کیا جائے اور سیاست میں جگہ فراہم کی جائے کیونکہ ہم نے آئین پاکستان کے لیے اپنے لیڈر سے علیحدگی اختیار کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv