تازہ تر ین

طاہر القادری نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ اب یہ صرف ہماری نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مشترکہ جنگ ہے۔سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوئی فیصلہ تنہا نہیں ہوگا، مشترکہ جنگ مل کر لڑیں گے، آیندہ دو دن میں دوبارہ ملاقات کررہے ہیں جس میں آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اب حکومت کو کوئی نہیں بچاسکتا، انہیں اب جانا ہوگا۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ دنیا میں کہیں شہریوں کی طرف پولیس اس طرح گولیاں نہیں چلاتی۔ عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا نے ٹی وی پر دیکھا کہ پولیس نہتے شہریوں پر گولیاں چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے واقعے میں پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ مشال خان قتل کیس میں 57 میں سے 55 ملزمان جیل میں ڈالے گئے۔عمران خان نے کہا کہ زینب کے والدین نے پنجاب پولیس اور وزیراعلیٰ پنجاب کے بجائے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے انصاف مانگا کیوں کہ انہیں پتہ تھا کہ انصاف وہیں سے ملے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں، پہلے پیسے لے کر پوسٹنگز اور ٹرانسفر کیے جاتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جرائم کے اعداد و شمار میں صوبے میں بہتری آئی ہے جبکہ دہشتگردی بھی کم ہوئی ہے۔عمران خان کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی عباس خان سے پوچھا کہ پنجاب پولیس کرپٹ کیوں ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے میرٹ ختم کرکے پولیس میں بھرتی کی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی دوسری وجہ پیسے دے کر پولیس کی نوکری ملنا ہے، جو پیسے دے کر بھرتی ہوا اس نے ریکوری تو کرنی ہے اپنے پیسوں کی۔انہوں نے شہباز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آپ مردان جائیں اور پولیس پر تنقید کریں گے تو لوگ آپ کو انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پورے وثوق سے کہتا ہے کہ ماڈل ٹاو¿ن میں سب کچھ حکم پر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال سے ان دونوں بھائیوں کو جانتا ہوں، سابق وزیراعظم نواز شریف جمہوریت پر یقین ہی نہیں رکھتے، یہ ضیاءالحق سے کہتے تھے کہ بڑا اچھا کیا ذوالفقار بھٹو کو پھانسی لگائی۔انہوں نے کہا کہ چار سال ہونے کو ہیں پر سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا کوئی مجرم نہیں پکڑا گیا کیوں کہ یہ خود مجرم ہیں۔عمران خان کے مطابق حافظ آباد میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس کے ایس پی ن لیگ کے لیے ووٹ مانگ رہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید کی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے سے متعلق باتوں سے اتفاق کرتا ہوں، ہم نے پہلے بھی استعفے دیے تھے لیکن انہوں نے قبول نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا استعفوں کا خیال اچھا ہے اپنے جماعت سے بات کروں گا، ہوسکتا ہے جلد آپ کو جوائن کرلیں۔ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری شریف خاندان پر برس پڑے، بولے کہ یہ رہے تو اس ملک میں جمہوریت نہیں آئے گی، پولیس نے جاتی امرا کو تحفظ دیا، قوم کی بچیوں کو تحفظ کیوں نہیں دیا، ایک بھائی کو عدلیہ نے نااہل کیا دوسرے بھائی نے 14 بے گناہوں پر فائرنگ کرائی، قوم اٹھے اور پہچانے کہ دشمن کون ہے، ہم ملک کو ان درندوں سے بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، میرا مقصد اپنی ذات کیلئے عہدہ، منصب حاصل کرنا تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک اور اپوزیشن جماعتوں کے بڑے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی اے ٹی سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بولے کہ ملک کی ساری قومی سیاسی مذہبی قیادت تکریم انسانیت کیلئے جمع ہے، یہ کمال سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکی قربانیوں، ان معصوم بچے بچیوں کا ہے جنہیں تحفظ فراہم نہیں کیا گیا، پولیس نے جاتی امرا کو تحفظ دیا، قوم کی بچیوں کو تحفظ کیوں نہیں دیا، پولیس شریف خاندان کو تحفظ دینے میں لگی ہے اور سارا پنجاب غیرمحفوظ کردیا گیا۔انہوں نے علامہ اقبال کا شعر معمولی سی ترمیم کے ساتھ پڑھا، بولے کہ اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگادو، جاتی امرا کے در و دیوار ہلادو، سلطانی مظلوم کا آتا ہے زمانہ جو نقش ستم تم کو نظر آئے مٹادو۔ پی اے ٹی سربراہ کہتے ہیں کہ شریف خاندان اقتدار میں رہا تو اس ملک میں جمہوریت نہیں آئے گی، انہوں نے ہر جگہ اپنے بندے بھرتی کر رکھے ہیں، گزشتہ 10 سال میں ساڑھے 700 ارب روپے پنجاب پولیس کو دیئے گئے، سپاہی سے لے کر آئی جی تک تقرر و تبادلہ ان کے ہاتھ میں ہے، یہ واحد جماعت ہے جس کا نام کسی شخص کے نام پر ہو، کیا پاکستان سلطنت شریفیہ کے لٹیروں کیلئے بنا تھا؟ ایک بھائی کو عدلیہ نے نااہل کیا دوسرے بھائی نے 14 بے گناہوں پر فائرنگ کرائی، ہم چاہتے ہیں قانون عوام اور نواز شریف کے بچوں سمیت سب کیلئے برابر ہو، ہم ملک کو ان درندوں سے بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ طاہر القادری نے مزید کہا کہ ہماری تحریک تمام مظلوموں کو انصاف دلانے کی تحریک ہے، سلطنت شریفیہ کے جرائم کیخلاف جمع ہیں، ہم نے قانون ہاتھ میں لینا ہوتا تو سانحات برداشت نہ کرتے، ہمارا شیوہ نہ توڑ پھوڑ ہے نہ جلا گھیرا، ہم آپ کے ظلم و جبر کو توڑنا چاہتے ہیں، دنیا کو مشرق سے بعید تک امن کا فلسفہ سمجھایا، نواز، شہباز شریف اگر امن توڑنا ہوتا تو آپ کو جاتی امرا سے باہر ایک قدم رکھنے کی جرات نہ ہوتی، ہم ملک کے امن کو نہیں توڑنا چاہتے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ معاشرے میں اتنی تقسیم و تفریق ہوچکی ہے کہ کسی معاملے پر مل بیٹھنے کا حوصلہ نہیں رہا۔سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسہ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب آج سب کے اکٹھے ہونے میں میرا کمال نہیں، یہ کمال سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے شہداءکی قربانیوں کا ہے، یہ کمال ہے ان معصوم بچوں بچیوں کاجن کی حفاظت کیلئے سب اکٹھے ہوئے۔ طاہر القادری نے کہا کہ آج ہم سب سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے متاثرین کو انصاف دلانے جمع ہوئے ہیں، سب کو بلانے کا مقصد اپنی ذات کے لیے کچھ حاصل کرنا نہیں بلکہ سوئے ہوئے شعور کو جگانا اور بے آوازوں کو آواز دینا ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ انسانی حقوق کچلے جارہے ہیں اور قومی دولت لوٹی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کو آزاد رکھنے اور ہر مظلوم کو انصاف دلانے اور ملک کو درندوں سے بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، قوم اٹھے اور پہچانے کہ دشمن کون ہے۔ پیر سیالوی شریف نے20 جنوری پرسوں سے پنجاب بھر میں دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر سیالوی شریف کے صاحبزادے مدثر سیالوی کا کہنا ہے کہ دھرنوں کا آغاز داتا دربار سے ہوگا، جب کہ رانا ثناءاللہ کے استعفے تک دھرنے جاری رہیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv