تازہ تر ین
lahore protest

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کا احتجاجی جلسہ، مرکزی قائدین اسٹیج پر موجود

 لاہور(ویب ڈیسک)مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کا احتجاجی جلسہ جاری ہے جس میں حزب اختلاف کی تقریبا تمام جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ مال روڈ پر جلسہ کی وجہ سے چیئر نگ کراس چوک سے جی پی او چوک تک تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔ جلسے میں تقریبا تمام اپوزیشن جماعتیں شرکت کررہی ہیں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ق) اور دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں کے رہنما اور کارکن شرکت کررہے ہیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ حساس مقامات کی حفاظت کی ذمہ داری رینجرز کے سپرد کی گئی ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری، پی پی پی کے رہنما چیرمین آصف علی زرداری، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، اعتزاز احسن، راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہی جب کہ تحریک انصاف کے علیم خان، فردوس عاشق اعوان، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما اسٹیج پر موجود ہیں۔ آصف زرداری اور عمران خان اپنے خصوصی کنٹینرز ساتھ لائے ہیں۔ جلسہ گاہ کے مرکزی اسٹیج سے تقاریر کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جب کہ پہلے سیشن میں آصف زرداری اور دوسرے سیشن میں عمران خان خطاب کریں گے۔ کیونکہ عمران خان نے آصف زرداری کے ساتھ ایک اسٹیج پر بیٹھنے سے انکار کردیا ہے۔مال روڈ بند ہونے سے آس پاس کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ جلسے اور احتجاج کی وجہ سے شہریوں نے جلد از جلد دفاتر اور دکانیں بند کرکے گھروں کا رخ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv