تازہ تر ین
NAB

نیب نے شریف خاندان کیخلاف متحدہ عرب امارات سے قانونی تعاون مانگ لیا

اسلام آباد (آئی این پی) نیب نے پاناماکیس میں شریف خاندان کےخلاف برطانیہ کے بعد متحدہ عرب امارات سے قانونی تعاون مانگ لیا‘ اماراتی حکومت کو احتساب عدالت سے تصدیق شدہ خط ارسال کردیا گیا ہے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے کاروبار اور سرمایہ کاری کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے سابق وزیراعظم نواز شریف اوران کے بچوں کے کاروبار کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے باہمی قانونی معاونت معاہدے کے تحت ایک خط لکھا ہے۔ یہ خط احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے تصدیق کروا کر وزارت خارجہ کے ذریعے یو اے ای حکومت کو ارسال کیا گیا ہے جس میں شریف خاندان کے دبئی میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ نیب کی طرف سے گزشتہ ماہ بھی یو اے ای حکومت کو شریف خاندان کے کاروبار کی تفصیلات کیلئے خط لکھا گیا تھا جو یو اے ای حکومت نے غیر مصدقہ قرار دے کر واپس کردیا تھا۔اس سے قبل برطانوی حکومت نے بھی نیب کو شریف خاندان کی سرمایہ کاری اور کاروبار سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے انکارکیاتھا۔ تاہم اب برطانوی حکومت نے تفصیلات فراہم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv