تازہ تر ین

گرین شرٹس کو بڑا جھٹکا،عامر پنڈلی کی انجری کا شکار

دبئی (نیوزایجنسیاں) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں جاری ہے اور پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر یہ ہے کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو پنڈلی میں تکلیف کے باعث ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔محمد عامر دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں باو¿لنگ کراتے ہوئے انجرڈ ہو گئے، وہ اپنے 17 ویں اوور کی صرف 3 گیندیں ہی کرا پائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پر انجریز کے بادل چھا گئے ہیں پہلے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی انجری کے باعث ٹیکہ لگا کر کھیلنے میں مصروف رہے اورحسن علی بھی انجری کے باعث دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کے قابل نہ رہے اوران کی جگہ وہاب کوسکواڈکاحصہ بنایاگیا۔ اور اب محمد عامر کی پنڈلی میں انجری ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں ایم آر آئی کیلئے فوری طور پر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ محمد عامر کی پنڈلی میں درد کے باعث انہیں پوری رات نگرانی میں رکھا گیا اور گزشتہ روز باﺅلنگ کیلئے گرین سگنل دیا گیا تھا مگر وہ گراﺅنڈ میں آئے اور صرف 3 اوورز ہی کروا سکے اور اس دوران بھی وہ بار بار اپنی پنڈلی کو دباتے رہے اور گیند کروانے کے دوران سٹریچنگ کرتے رہے۔ ان کے رن اپ میں بھی وہ جان نہ نظر آئی جبکہ ان کی باﺅلنگ میں بھی وہ کاٹ نہ دکھائی دی جو محمد عامر کی پہچان ہے۔تین اوورز کروانے کے بعد ہی انہیں گراﺅنڈ سے باہر بلا لیا گیا اور فوری طور پر ہسپتال بھیج دیا گیا تاکہ ان کی ایم آر آئی ہو سکے اور انجری کی نوعیت کا اندازہ کیا جا سکے۔ سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکلات کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کیلئے محمد عامر کی انجری انتہائی تشویشناک ہے۔ محمد عامر سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہو گئے، جس کے بعد انھیں علاج کے لیے فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر محمد عامر کی دائیں پنڈلی کا ایم آر آئی ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ عامر اپنے 17 اوور کی صرف 3 گیندیں ہی کرا پائے تھے، جسکے بعد انجری کیوجہ سے انھیں واپس ڈریسنگ روم جانا پڑا۔ انھوں نے محض دو اوور ہی کرائے تھے کہ اچانک درد بڑھنے کی وجہ سے انھیں ہسپتال بھجوا دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv