تازہ تر ین

لاس ویگاس واقعہ،پیچھے داعش وغیرہ نہیں امریکی سوچ ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف بلامقابلہ اپنی پارٹی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ دیگر سیاسی جماعتوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ آرمی چیف نے روس اور پھر افغانستان کے دورے کے بعد کور کمانڈر اجلاس طلب کیا جو 7 گھنٹوں تک جاری رہا۔ معروف تجزیہ کار مکرم خان نے چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ نواز شریف بلامقابلہ اپنی جماعت کے صدر منتخب ہو گئے۔ ق لیگ اور تحریک انصاف میں بھی اسی طرح صدور کامیاب ہوتے ہیں لیکن میاں نواز شریف 28جولائی کو نااہل قرار دینے کے بعد آناً فاناً ایک بل پیش کیا گیا اور اسے پاس کروا کر پارٹی کا صدر چن لیا گیا۔ آرمی چیف نے کور کمانڈرز کا اہم اجلاس طلب کیا جو 7 گھنٹے تک جاری رہا۔

امریکہ میں اندوہناک واقعہ ہوا جس میں 59افراد ہلاک ہوئے۔ جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے اور230 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ قادیانیوں اور دیگر اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اگر بات ختم نبوت کے تحفظ کی آ گئی تو تمام جماعتیں بھی اٹھ کھڑی ہونگی۔ داعش کا وجود امریکہ میں موجود ہے جس نے گزشتہ واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ حیران کن ہے۔ ٹرمپ نے اسے شیطانی عمل قرار دیا ہے۔ پی ایس ایل کا انعقاد ملک کے لئے اچھی علامت تو ہے لیکن جب یہ منعقد ہوا تو ہر طرف ٹریفک جام ہوگئی لوگوں کی 15 منٹ کی منزل 3 گھنٹوں میں طے ہوئی۔ اس طرح کی پی ایس ایل سے قوم کو کیا حاصل ہوگا۔ یہ ایک سوچنے والی بات ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے ہمیں کیا قیمتیں ادا کرنی پڑیں گی۔ کرنل(ر) جاوید کاہلوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نواز شریف کو صدر منتخب کیا گیا۔ آج ہمارے ملک میں موروثی سیاست ہو رہی ہے یہ جمہوری روایت نہیں ہے۔ بدقسمتی سے مارشل لاءنے ہمارے ملک میں جمہوریت کو مضبوط نہیں ہونے دیا۔ این آر او ہماری تاریخ کا تاریک واقعہ تھا۔ اسی طرح آج ایک نااہل شخص کےلئے قانون میں ترمیم کی گئی۔ دنیا میں ہمیں جگ ہنسائی ملے گی۔ فوج کے اندر سب سے زیادہ جمہوری سسٹم موجود ہے۔ ایک فیصلے کے بعد اس پر چلنا سب کے لئے ضروری ہو جاتا ہے۔کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو افغانستان کی وزٹ بارے فیڈ بیک دیا ہوگا۔ وہاں بہت اہم معاملات ہوتے ہیں۔ عدالت یا احسن اقبال کی بات تو شاید ہوئی ہی نہ ہو۔ مذہبی معاملہ بہت اہم ہے۔ معلوم نہیں سوئے ہوئے شہر کو ٹانگ مار کر کیوں جگایا گیا۔ لاس وگاس میں ہونے والے واقعہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے اس کے اصل مقاصد بعد میں سامنے آئیں گے۔ ایسا لگتا ہے کہ ان کا مقصد کچھ اور ہے جو بعد میں سامنے آئے گا۔ معروف تجزیہ کار خالد چودھری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم 33 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ کنونشن سنٹر میں پہنچے تھے جبکہ موجودہ وزیراعظم کے ساتھ 12 گاڑیاں تھیں۔ احسن اقبال کی تقریر آج عدلیہ پر بمبارمنٹ تھی۔ میاں شہباز شریف کی تقریر آج بہت اہم تھی۔ انہوں نے کہا گاڑیوں وزارتوں کےلئے جن لوگوں نے غلط مشورے دئیے انہیں پہچانیں۔ اسٹیٹ کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ قائداعظم کی 11اگست کی تقریر میں اس بات کو واضح کر دیا گیا تھا۔ گوجرانوالہ میں ایک شخص کو توہین رسالت کا ملزم ثابت کر کے قتل کر دیا گیا۔ ٹرمپ نے اس واقعہ کی مذمت نہیں کی۔ مرجانے والوں سے افسوس تو کیا ہے۔ لاس وگاس کے واقعہ کے پیچھے داعش وغیرہ نہیں ہے۔ یہ امریکی سوچ اور اس کا کوئی خاص مقصد ہے۔ وہاں اسلحہ کے پھیلاﺅ کو واپس کرنے کےلئے کاوش ہو سکتی ہے۔ تجزیہ کار ندیم چودھری نے کہا ہے کہ جمہوریت کا حسن ایک دوسرے کا احترام ہے۔ سیاست کے اندر آج دھونس، دھاندلی شامل ہو چکی ہے۔ نواز شریف نے عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنایا۔ اس عمل کے ذریعے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جانے والے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایمرجنسی لگ جائے۔ ایسی صورت میں ان کی جماعت آگے چلتی رہے گی۔ انہوں نے خود کو دھکے کے ساتھ سیاست کے اندر کھینچا ہے۔ انتخابی اصلاحات بل میں مذہبی کالم کو شاید بیرون ملک کسی کو راضی کرنے کےلئے کی گئی ہے یا اس لئے کہ مذہبی جماعتوں کو جگایا جائے اور پھر بعد میں ترمیم واپس لے لی جائے گی۔ اب یہ موضوع زیر بحث رہے گا اور نواز شریف کی نااہلی پیچھے چلی جائے گی۔ عمران خان اور شیخ رشید نے آج کے دن کو سیاہ قرار دیا ہے۔ نواز شریف 35 سالوں سے ملک پر مسلط ہیں۔ آج اسٹیبلشمنٹ کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیسے لوگوں کو آگے لا کر ہم پر مسلط کر دیتے ہیں۔ یہ سسلین مافیا اور گاڈ فادر ہیں۔ امریکیوں کے پاس سب سے زیادہ اسلحہ ہے۔ وہ تشدد پسند لوگ ہیں وہاں شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر اسلحہ خریدا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسلمان ملکوں میں آگ لگائی ہوئی ہے۔ داعش کی امریکہ میں موجودگی بہت اہم بات ہے۔ لاس وگاس کے واقعہ سے امریکہ نے قبول کر لیا کہ وہاں داعش موجود ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv