تازہ تر ین
imran khan toda.jpg

عمران خان نے مجھے بھی نازیبا پیغامات بھیجے, عائشہ گلالئی کے بعد اہم شخصیت کے بھی کپتان پر سنگین الزامات لگادئیے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے مجھے بھی نازیبا اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے جن میں شادی کا ذکر بھی کیا،پتہ نہ تھا کہ میں اکیلی نہیں، تمام ریکارڈ بھی موجود ہے۔ جیسے ہی ٹوئٹر پر عائلہ ملک کے نام سے یہ پیغام سامنے آیا تو ایک بھونچال آ گیا لیکن یہ اکاو¿نٹ ہی جعلی ہے اور عائلہ ملک کا اس کیساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین سیاستدانوں کیخلاف جعلی سکینڈلز بنانے میں مصروف ہیں۔ اب یہ اکاو¿نٹ کس کا ہے اور عمران خان کیساتھ عائلہ ملک کا نام جوڑنے کی کوشش کیوں کی جا رہی ہے؟ اس بارے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر عوام کی نمائندگی کرنے والے سیاستدانوں بالخصوص خواتین کے خلاف اس طرح کی نازیبا حرکات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ صرف عمران خان ہی اس پست ذہنیت کا شکار نہیں ہوئے بلکہ ان کے علاوہ بھی مختلف سیاسی جماعتوں کیساتھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کو بھی کبھی نہ کبھی ایسی صورتحال کا سامنا رہا ہے۔ ٹوئٹر پر عائلہ ملک کا جعلی اکاو¿نٹ رواں مہینے ہی بنایا گیا اورذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ ٹوئٹر استعمال ہی نہیں کرتیں جبکہ اس جعلی اکاو¿نٹ پر شادی کے معاملے کو لے کر ہی چند ٹویٹس کی گئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv