تازہ تر ین

سپیڈ و بسوں کا فائدہ دھیلے کا نہیں مگر خرچہ ، اہم رپورٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پنجاب حکومت کے سپیڈو بس منصوبے کے فلاپ ہونے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپیڈو بس منصوبے کی وجہ سے سرکاری خزانے کو سالانہ 2ارب 8کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ حکومتی دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ عوام 200روپے کا مہنگا کارڈ خریدنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے سپیڈو بس سارا دن خالی چلتی ہے۔ سپیڈو بس کی مد میں لاہور کی تقریباً صفر اعشاریہ 11فیصد پر روزانہ 56لاکھ 98ہزار 630روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جو سالانہ دو ارب 8کروڑ روپے بنتے ہیں اور یہ ادائیگی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سرکاری خزانے سے کرے گی۔ روزانہ ایک لاکھ افراد کے سفر کرنے کا ٹارگٹ پورا نہیں ہو سکا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv