تازہ تر ین
hussain nawaz

حسین نواز کی بھارتی کمپنیوں کیساتھ کاروباری رابطے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ سے نااہل قرار پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے بھارتی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری روابط کا انکشاف کمپنی ہل میٹل کی بھارت میں کاروباری روابط کی دستاویزات نجی ٹی وی پروگرام میں دکھا دی گئیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ حسین نواز بھارت سے ہیوی مشینری اور فرنس امپور کرتے رہے۔ سٹیل ملز کی مشینری منگوانے کیلئے بھارتی کمپنیوں سے معاہدے کئے سعودی عرب کے الراجی بنک سے بھارتی کمپنی کو ادائیگی کی گئی۔ سعودی ہالینڈی بینک سے بھی بھارتی کمپنی کو ادائیگی کی گئی۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ حسین نواز کی اس ہل میٹل کمپنی سے نوازشریف کو بڑی بڑی رقوم بھیجی جاتی رہیں۔ یکم جولائی 2009سے 17اگست 2010تک مختلف بھارتی کمپنیوں کی ادائیگی کی گئی۔ 10جنوری 2010کو بھارتی کمپنی نے ہل میٹل کا بل بنک کو بھیجا جس پر بنک نے خط لکھ کر حسین نواز سے پوچھا کہ آپ کا بل بھیجا گیا ہے ادائیگی کی اجازت دی جائے۔ الراجی بنک سعودیہ میں نوازشریف، حسین نواز اور مریم نواز کے اکاﺅنٹس ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv