تازہ تر ین
nawaz shahbaz

وزیر اعظم نواز شریف شہباز شریف پر برس پڑے

لاہور (ویب ڈیسک )وزیر اعظم نوازشریف نے عوام میں آکر سیاست کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمروں میں بیٹھ کر بہت اجلاس کر لیے اب عوام کے سامنے آگئے ہیں۔سازشیں ہوتی رہتی ہیں مگر ہمارا سفر نہیں رکے گا۔”شہباز شریف اکثر نیک نیتی میں پھڑیں مار جاتے ہیں تاہم انہیں کہتا ہوں کہ سوچ سمجھ کر بولا کریں“۔این اے 119میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ الزامات لگانے والوں اور دھرنے والوں کو ووٹ دینے والے آج پچھتا رہے ہیں۔مخالفین کا ایجنڈا کیا ہے معلوم نہیں۔”ہم نے پنجاب اور لاہور کی شکل تبدیل کر دی “۔ہم نے بجلی پوری کر دی ہے اور عوام سے کیے گئے وعدے بھی پورے کر دیے۔وزیر اعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ پہلے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور اب ملک کو معاشی طاقت بنانے جا رہے ہیں ، لاہور سے کراچی موٹر وے مکمل ہونے جا رہی ہے۔ ہر طرف میڑو میڑو ہو رہی ہے۔ دھرنے ، ترقی روکنا اور الزام لگانا ایک جماعت کا وطیرہ بن چکا ہے.ریلوے پر 800ارب روپے خرچ کرنے جارہے ہیں ، ٹرین اب 160 کی سپیڈ سے دوڑے گی جبکہ کراچی اور گوادر پورٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv