تازہ تر ین

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ, وزیراعظم انتظامیہ پر برس پڑے, اہم اعلان جاری

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے ترسیلی نظام اور لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بجلی پیداوار اور طلب کا درست تخمینہ لگایا جائے، آئندہ تین برسوں کے دوران بجلی کے پیداوری منصوبوں کی پیداوار کا بھی اندازہ لگایا جائے، گردشی قرضوں کی رقم کا تھرڈ پارٹی آڈیٹر سے دوبارہ درست تعین کیا جائے، تاکہ ایندھن کے واجبات، لائن لاسزکا درست اندازہ ہو سکے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ توانائی سے متعلق اہم فیصلہ سازی میں صوبائی نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر پٹرولیم شاہد خان عباسی، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے تاکہ عوام کو ماہ رمضان میں مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس دوسرے روز بھی مسلسل جاری رہا جس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کو ہدایت کی ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ختم کیا جائے اور اس حوالے سے فوری طور پر خصوصی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور خصوصی طور پر کراچی ملک کا معاشی حب ہے اسے متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جائے اور وزارت پٹرولیم کو بھی ہدایت کی کہ وہ بجلی انتظامات کو موثر بنائیں اس کے علاوہ خواجہ محمد آصف نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کر کے انہیں کراچی میں لوڈشیڈنگ حوالے آگاہ کیا تھا اور انہیں یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ آئندہ کراچی میں ایسی بدترین لوڈشیدنگ نہیں کی جائے گی جبکہ خواجہ آصف نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں بجلی کی طلب 22550 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے اور اس وقت ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5430 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے اس وقت دیہاتوں میں 12 سے 14 گھنٹے اور شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv