تازہ تر ین

شیر آئیگا اور کبوتر اُٹھا کرلے جائیگا, وزیراعظم کا حیران کُن اعلان

مظفر آباد، اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی کمی کے موجد آج احتجاج کی باتیں کر رہے ہیں اور گندی زبان استعمال کر کے گالیوں کی سیاست کر رہے ہیں مگر ہم نے ان کی گندی زبان کا جواب اسی زبان میں نہیں دیا اور اپنے کام میں مگن رہے، اسی لئے قوم آج کا دن دیکھ رہی ہے۔ بڑی بڑی باتیں کرنے والے الیکشن ہار جاتے ہیں، کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے آپ بچ نہیں جائیں گے بلکہ 2018ئ کے الیکشن میں شیر آئے گا اور کبوتر کو دبوچ لے گا۔ اگر آپ برا بھلا کہنے پر مجبور ہیں تو ضرور اپنا شوق پورا کریں، مگر عوامی منصوبوں میں رکاوٹ مت ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم منصوبے کی سرنگیں مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ مشکلات کا شکار تھا اور ایک ’بیمار‘ پراجیکٹ تھا، پاکستان میں بجلی کی بے پناہ کمی تھی اور لوڈشیڈنگ عروج پر تھی، گرمیاں ہوں یا سردیاں، عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا تھے اور جب ہم حکومت میں آئے تو وہ تمام راستے اور راہیں تلاش کر رہے تھے جن کے ذریعے لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا مل سکے۔ سب جانتے ہیں کہ قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں کس نے مبتلا کیا، آپ اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کی شکلیں بھی پہچانتے ہیں، وہ سب آج کل روز ٹیلی ویڑن پر آتے ہیں اور بھرپور گالیاں نکالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کریں گے، اب وہ بھی احتجاج کریں گے جو اس کے موجد ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر روز جھوٹ بولنا، گالیاں نکالنا اور الزام تراشی کرنا آپ کا شیوہ بن چکا ہے اور آپ کو معلوم نہیں کہ لوگ اس سے بڑے تنگ آ چکے ہیں، گالیاں نکالنا شائد آپ کا ایجنڈا لیکن یہ عوام کی آنکھوں میں آپ کے مقام کو بہت بری طرح خراب کر رہا ہے۔اگر آپ برا بھلا کہنے پر مجبور ہیں تو ضرور اپنا شوق پورا کریں، مگر عوامی منصوبوں میں رکاوٹ مت ڈالیں، دیکھیں اس ملک میں کیا ہو رہا ہے، اس ملک میں انقلاب آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 68 کلومیٹر لمبی سرنگیں ان پہاڑوں کے درمیان بن رہی ہیں، یہ کوئی آسان کام نہیں، پاکستان میں روز اس طرح کے کام نہیں ہوتے، اللہ کا شکر ہے کہ ہم بہت سنجیدگی کے ساتھ ان تمام منصوبوں پر کام کر رہے ہیں مگر پہاڑوں کے نیچے سرنگیں بنانا ایک عجوبہ ہے، ایک طرف دریائے نیلم ہے تو دوسری طرف دریائے جہلم ہے اور اس منصوبے سے 960 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ یہ منصوبہ اتنے تعطل کا شکار تھا اور اس قدر برے حال میں تھا کہ محسوس ہوتا تھا شائد اگلے 20 سالوں میں بھی مکمل نہیں ہوگا، اور بدقسمتی سے ہماری یہ روایت بن چکی ہے کہ ایسے منصوبے جب شروع ہوتے ہیں تو مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں کئی منصوبوں کا نام لے سکتا ہوں جن پر توجہ نہ دیتے تو اگلے 10 سے 20 سال بھی پورے نہ ہوتے، پاکستان میں یہ روایت قائم ہو چکی ہے اور مجھے بہت دکھ ہوتا ہے کہ بڑھ چڑھ کر باتیں تو بہت کی جاتی ہیں مگر یہ نہیں سوچتے کہ ایسی نوبت اس ملک میں آئی کیوں، لوڈشیڈنگ کے عذاب میں لوگوں کو مبتلا کر دیا گیا، پاکستان کی ترقی کسی کو عزیز نہیں تھی؟ گھروں میں رہنے والوں کی آسانی کسی کو عزیز نہیں تھی؟ بجلی کے بغیر آج زندہ رہنا کیا قوموں کیلئے ممکن ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے افغان سرحدی پولیس کی جانب سے پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیراعظم نے فائرنگ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں واقعہ کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ایسے واقعات خطہ میں امن و استحکام کے لیے ہماری کوششوں کے برعکس ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی یہ ذمہ دار ی ہے کہ ایسے واقعات کو مستقل طور پر روکا جائے۔وزیر اعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ افغان بارڈر پولیس کی جانب سے پاکستانی علاقہ میں مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں اور عام آبادی کو نشانہ بنانے کے نتیجہ میں 9 افراد شہید اور 45 زخمی ہو گئے شہید ہونے والوں میں تین بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں ڈان لیکس کا نیا نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کرنے سمیت عسکری قیادت کے تحفظات کو دور کرنے پر اتفاق ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی جس میں ڈان لیکس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور وحوض کیا گیا اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو ڈان لیکس کے حوالے سے نئے نوٹیفکیشن کے مندرجات سے آگاہ کیا اورانہیں اعتماد میں لیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے درمیان اتفاق ہوا کہ جلد از جلد ڈان لیکس کے نئے نوٹیفکیشن کو جاری کرکے عسکری قیادت کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فاروق حیدر کو عوام کی خوشی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عوام کی فلاح کے کاموں پر منصوبے تیزی سے عمل کیا جائے تاکہ وہ حکومتی اقدامات کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv