تازہ تر ین

لاہور شہرمیں بڑی پابندی عائد کر دی گئی….احتیاط کریں

لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءکی شق نمبر 33 نافذ کر دی ہے جس کے تحت صوبے بھر میں وال چاکنگ اور پوسٹر لگانے پر مکمل پابندی عائد ہوگئی۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے محکمہ بلدیات پنجاب اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءکی شق 33 پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے آئی جی پولیس پنجاب سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو بھی مراسلے بھیج دیئے گئے ہیں شق 33 کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو دو ہزار روپے جرمانہ بذریعہ ٹکٹ جاری کیا جائے گا جبکہ پوسٹر اور وال چاکنگ کرنے والوں کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی پر انہوں نے 6 ماہ قید یا 25 ہزار روپے جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا ہے کہ لاہور شہر کی دیواروں کو وال چاکنگ اور پوسٹرز سے پاک صاف رکھنے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور پوری طرح متحرک ہے اور اس ضمن میں ٹاﺅنز کے افسران و ملازمین کو ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ ٹاﺅنز کا عملہ شہر سے وال چاکنگ اور پوسٹروں کو دیواروں پر آویزاں کرتے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv