تازہ تر ین

رنبیر کی فلم ” سنجو“ کا پاکستانی سینماﺅں سے 28کروڑ کا بزنس

لاہور(شوبزڈیسک) بالی وڈ فلم’ سنجو“ کی پاکستانی سنیماو¿ں میں حکمرانی برقرار، دو ہفتوںمیں 28کروڑسے زائد کما لئے۔الیکشن گہما گہمی کے باوجود فلم کی ڈیمانڈ کم نہ ہوسکی ، ”پی کے“ کا35 کروڑ آمدن کا ریکارڈ با آسانی توڑ دے گی۔ ٹریڈ حلقے بالی وڈ کے منا بھائی سنجے دت کی حیات پرڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی ڈائریکشن میں بنی فلم ” سنجو“ کی بے مثال کامیابی نے جہاں رنبیر کپورکو سپرسٹارفنکاروں کی لسٹ میں واپس شامل کیا ہے وہیں فلم نے باکس آفس پرکمائی کے منفرد ریکارڈ بناکرٹریڈ حلقوں میں ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔فلم نے ریلیز کے ابتدائی دو ہفتوں میں بھارت کی مقامی مارکیٹ سے 290کروڑسے زائد کمائی کی ہے جبکہ پاکستانی سنیماو¿ں میں فلم اب تک 28 کروڑ سے زائد کما چکی ہے اور اس کے باوجود فلم کی رسپانس میں ذرہ برابرکمی نہیںآسکی۔ ٹریڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سنجو کی کمائی 40کروڑ سے زائد ہوگی کیونکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ابھی بھی فلم دیکھنے کیلئے سنیماو¿ں کا رخ کر رہی ہے۔ فلمی حلقوں کا مزیدکہنا ہے کہ سنجو فلم کی پروڈکشن اور ریلیز سے وابستہ تمام افراد باکس آفس کمائی سے کروڑوں کمائیںگے، فلم کے حقوق 10 کروڑ میں فروخت کرنے کے ساتھ باکس آفس کمائی سے سنجے دت کو خاطر خواہ حصہ دیا جائے گا یوں فلم میں کام کئے بغیر ہی 25کروڑ سے زائد رقم سنجے دت کے اکاو¿نٹ میں چلے جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv