کراچی (ویب ڈیسک )افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوحو نے کہا کہ صوبے میں پہلی بار کسی سرکاری اسپتال میں یہ مشین نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے خون کے دس اقسام کے کینسر کی تشخیص کی جا سکے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس مشین کے ذریعے مفت ٹیسٹ کئے جائیں گے، صوبے کے کسی اسپتال میں یہ سہولت میسر نہیں ہے۔میڈیکل سپرٹینڈٹ ڈاکٹر محمد توفیق نے اس موقع پر بتایا کہ صوبے کے سب سے بڑے اسپتال میں خون کے مریضوں کی سہولت کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشین نصب ہونے سے اسپتال میں خون کے کینسر کی تشخیص ہوسکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نجی سطح پر عام مریضوں کے لئے خون کے کینسر کی تشخیص مہنگا اور مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشن سیکریٹری ی ریحان بلوچ،ایم ایس ڈاکٹر محمد توفیق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔