اسلام آباد(ویب ڈیسک)نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راو¿ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے جس کے بعد عدالت نے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے نقیب قتل کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راو¿ انوار کو کئی بار طلب کیا تھا لیکن اس کےباوجود وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔گزشتہ روز چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر راو¿ انوار کا کوئی سہولت نکلا تو سخت کارروائی ہوگی جب کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ راو¿ انوار خود سے پیش ہوجائیں تو بہتر ہے۔