تازہ تر ین
HIGH COURT LAHORE

اپوزیشن کا احتجاج روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہو ر (ویب ڈیسک)متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مال روڈ پر دھرنے کے خلاف دائر درخواست پر ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے مال روڈ کے تاجروں اور ایک وکیل کی احتجاج روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ڈاکٹر طاہر القادری نے شہباز شریف اور رانا ثناءکے استعفے تک دھرنے کا کہا اور اب بات استعفوں سے بھی آگے نکل گئی ہے اور اب تو عوامی تحریک والے (ن) لیگ کی حکومت کے خاتمے کا کہتے ہیں۔درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ احتجاج کے باعث مال روڈ کو بند کرنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔اس حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں کی ایک بیٹھک بھی ہوئی جس کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے 17 جنوری سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔ڈاکٹر طاہرالقادری کے احتجاج میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، پاک سرزمین پارٹی اور جماعت اسلامی بھی شامل ہیں جن کے قائدین آج احتجاج میں بھی شریک ہوں گے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv