تازہ تر ین

چیرمین سری لنکن بورڈ نے دوبارہ دورہ پاکستان کی خوشخبری سنادی

لاہور: (ویب ڈیسک ) سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا نے کہا ہے کہ پاکستان کو سپورٹ کرنے اور یہ بتانے کیلیے آئے ہیں کہ یہاں سکیورٹی کی صورتحال سے پوری طرح مطمئن ہیں
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوش ہیں، ہم یہاں شائقین کیلیے آئے ہیں اور دوبارہ بھی آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا ایک بہت بڑا ملک ہے، اسے نظر انداز نہیں کر سکتے، پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے، یہاں باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔
سماتھی پالا نے کہا کہ سری لنکا نے 1996 میں ورلڈ کپ یہیں جیتا تھا، لاہور آمد پر خوش ہیں اور سری لنکن ٹیم جلد دوبارہ بھی دورہ کرے گی، امید ہے آج کا میچ اچھا ہو گا، کوئی ہارتا ہے اور کوئی جیتتا ہے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بھائیوں کی طرح برقرار رہتے ہیں، یہ بھائی چارہ قائم رہنا چاہیےچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں جب کہ اگلے سال اپریل میں ایشیا کپ ایمرجنگ پلیئرز کا پاکستان میں انعقاد کیا جائے گا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آج تاریخی موقع ہے، سماتھی پالا کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 9 سال پہلے جو سانحہ ہوا اسے بھلا دینا چاہیے، دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ اور دیگر کھیلوں کےلیے محفوظ ملک ہے
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ گلے سال اپریل میں ایشیا کپ ایمرجنگ پلیئرز کا پاکستان میں انعقاد کیا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، انڈیا کی ٹیمیں شریک ہوں گی جب کہ چھٹی ٹیم کا انتخاب کوالیفائنگ راونڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔ میچز ایک سے زیادہ گراونڈز پر ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv