لاہور: (ویب ڈیسک) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل گیمز میں پنجاب کے میڈلسٹ ایتھلیٹس کو کیش انعام دیا جائے گا ۔
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کاکہنا ہے کہ کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم ایتھلیٹس کو انعام دیں گے کیش انعام تمام میڈلسٹ ایتھلیٹس کو ملے گا ۔
انہوں نے کہا کہ سنگلز اور ڈبلز کے گولڈ میڈلسٹ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے ، سلور میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ جبکہ برانز میڈلسٹ کو ایک لاکھ روپے انعام ملے گا ۔
وہاب ریاض کاکہنا ہے کہ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلسٹ کو دس لاکھ روپے ملیں گے جبکہ سلور میڈلسٹ کو پانچ جبکہ برانز میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے ۔