تازہ تر ین

سستے ہفتہ وار بازار بھی مہنگے، سبزی اور پھل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

لاہور : سستے ہفتہ وار بازار بھی مہنگے ہو گئے۔ سبزی اور پھل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شہری شدید پریشان ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے باہر ہونے لگیں۔ ایک ہفتے میں آلو 8 روپے اضافے کے بعد 70 روپے فی کلو تک جا پہنچا جبکہ ٹماٹر 110 روپے کا فی کلو ہو گیا۔ پیاز تین روپے اضافے کے ساتھ 41 روپے جبکہ لہسن 15 روپے اضافے سے 185 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ ادرک 5 روپے اضافے کے ساتھ 265 روپے جبکہ سبز مرچ 105 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث کچن کا سامان پورا کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مجموعی طور 10 روپے کی کمی ہوئی۔ شہری کہتے ہیں چکن 341 سے 331 روپے فی کلو تک آ گیا لیکن پھر بھی جیب پر بوجھ ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv