تازہ تر ین

پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشنزنے15ستمبرسے تعلیمی ادا رے کھو لنے کافیصلہ مستردکردیا

(ویب ڈیسک )چیئرمین پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن ملک ابرار اور چیئرمین آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی نے حکومت کی جانب سے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ یکسر مسترد کردیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے اسکولزایسوسی ایشن کے رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس او پیز کے تحت اسکولزکھولنے ہیں تو فوری طور پر کھول دیں۔ملک ابرار کا کہنا تا کہ ملک میں کرونا کیسز کی تعداد تھم چکی ہے،تعلیمی سیشن ضائع ہونےکے قریب ہے،اسکول کھولناضروری ہے۔ملک ابرار کا مزید کہنا تھا کہ 40فیصد نجی اسکول بند ہونے سے اساتذہ کےبےروزگارہونےکاخدشہ ہے،حکومت مشکل کا شکارپرائیوٹ اسکولز کو ریلیف پیکج فراہم کرے۔واضح رہے کہ این سی او سی نے ملک میں تعلیمی ادارے15 ستمبر سے کھول لنے کی منظوری دےدی ہے جبکہ وزارت تعلیم نے صوبوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv