تازہ تر ین

ادویات مہنگی کرنے کیلئے دل، گر دہ، کینسر ڈیوائسز کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی، وزیراعظم

لاہور (مہران اجمل خان سے )ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان اور ادویات ساز کمپنیوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے سیکشن 7 کی منظوری کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ رو ک دیا گیا تھا ،مہنگائی کے انڈیکس کے مطابق ہر سال یکم جولائی سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھا تاہم اس بار ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو وزیراعظم عمران خان نے روک دیا تھا لیکن خبریں ذرائع کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں وفاقی کابینہ نے کنزیومر پر ائسزانڈیکس پر فیصلہ عبدالرزاق داو¿د اور ڈاکٹر ظفر مرزا کی فرمائش پر موخر کیا گیا تھا ۔ حتیٰ کہ 8 جولائی کو وفاقی کابینہ نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے پیرا 7کی منظوری دی کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی فارما کمپنیوں کے ساتھ ملی بھگت کی وجہ سے ادویات مارکیٹ سے غائب کر دی گئیں بالخصوص دل ،گردہ ، کینسر اور میڈیکل ڈیوائسز سمیت دیگر امراض کی ادویات مارکیٹ سے مصنوعی قلت پیدا کی گئی تاکہ جولائی میں مزید ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاسکے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ حقیقت میں یہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور فارما کمپنی مافیا کے درمیان جنگ چھڑ چکی ہے ۔ کیونکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پہلے ہی کرونا وبا ءپر شہریوں کو ریلیف دے رہے ہیں تو دوسری جانب ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو انہوں نے بالکل رد کر دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے شروع میں چار ملٹی نیشنل کمپنیوں نے وزیر اعظم کے حالیہ اقدامات کی پرواہ کیے بغیر ادویات کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ کردیا تھا اوراب ڈریپ ا حکام کے ساتھ ملی بھگت کر کے وزیر اعظم عمران خان کو ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے ناکام بنانے کی سازش کی جارہی ہے جس کی مثال عنقریب ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سندھ ہائی کورٹ سے سٹے لے کر سامنے آجائے گی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv