تازہ تر ین

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

کراچی (ویب ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا 25واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بارش اور آو¿ٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹاس کیے بغیر منسوخ ہوگیا۔میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔12 مارچ بروز جمعرات کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv