تازہ تر ین
parliment

کابینہ اجلاس میں لیگی وزراء کی ایک دوسرے کو کھلی دھمکیاں

اسلام آباد (آن لائن) چند دنوں تک انکار کے بعد پانامہ اےشوز سے نمٹنے کے معاملے پر حکمران جماعت اور اس کے اہم کلےدی عہدےداروں اور وزےروں کے درمےان دراڑ کھل کر سامنے آگئی ہے۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق وزےرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ دن وزےر منصوبہ بندی احسن اقبال کو درشت الفاظ پر مشتمل جواب بھےجا جنہوں نے اےک پرائےوےٹ ٹی وی چےنل پر اپنے اس ساتھی کو سخت تنقےد کا نشانہ بناےا تھا۔وزارت داخلہ کے جاری شدہ بےان مےں کہا گےا کہ کابےنہ اجلاس مےں وزےرداخلہ کی تقرےر حکومتی وزےر(ےعنی احسن اقبال) غلط اور بے دلےل بےانات سے گرےز کرے۔ترجمان اسلم شاہد کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے کابےنہ اجلاس مےں اےسا کوئی بےان نہےں دےا جو ان سے منسوب کےا جارہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اےسے وزراءکی جانب سے غلط بےانات دئےے جارہے ہےں جنہوں نے حکومت کو کنارے لگا دےا ہے۔ےہ رپورٹس آئی تھیں کہ چوہدری نثار نے کابےنہ اجلاس مےں وزےراعظم کو چاپلوسےوں اور خوشامدےوں سے دور رہنے کا مشورہ دےا تھا اور دےگر رےاستی اداروں سے نہ الجھنے کا کہا تھا،تاہم حکومت نے ان رپورٹوں کی تردےد کی تھی کہ وزےرداخلہ پارٹی قےادت اور اپنے رفقاءسے کوئی اختلاف رکھتے ہےں۔احسن اقبال نے نجی ٹی وی چےنل سے گفتگو مےں کہا کہ کابےنہ اجلاس نے وزےراعظم کے ساتھ مکمل ےکجہتی کا اظہار کےا۔اجلاس مےں اس بات پر اتفاق تھا کہ جے آئی ٹی نے اپنی تفتےش سے لےکر تکمےل تک کوئی انصاف نہےں کےا ہے،حکومت سپرےم کورٹ کے سامنے اپنا دفاع کرے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تفتےش سےاسی اےجنڈا ہے اور کوئی احتساب نہےں ہے اور پہلے اور دوسرے دھرنے سے مختلف نہےں ہے۔کابےنہ اجلاس مےں ہر اےک کا اپنا نقطہ نظر تھا اور کوئی بھی پارٹی لائن ےا وزےراعظم سے انحراف نہےں کر رہا۔احسن اقبال کے مطابق چوہدری نثار نے اجلاس مےں کہا کہ وہ35سال سے (ن) لےگ کے ساتھ وابستہ ہےں اور اس سے وفاداری پر فخر کرتے ہےں۔احسن اقبال نے اختلافات بارے کہا کہ ہر اےک کا اپنا نکتہ نظر اور پارٹی اس محاذ پر متحد ہے اور ہم اس بحران کا سامنا کرےں گے جو ہم پر تھوپا گےا ہے۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق اس کے بعد تنقےدی بےان آےا جس سے نثار کو وارننگ جاری جرنا پڑی۔احسن اقبال نے ےہ بھی کہا کہ جب وزےراعظم کے خلاف سازش ہورہی ہو تو مےرے کردار کی شناخت اےسے ہوگی کہ آےا مےں شکاےتی مراسلہ لےکر آ¶ں ےا وزےراعظم کی حماےت کروں ماضی کی مہربانےاں مدنظر رکھ کر۔رپورٹس مےں کہا گےا ہے کہ چوہدری نثار وقت سے قبل مےٹنگ چھوڑ گئے تھے اور اسی مقصد کےلئے بلائی گئی پارلےمانی پارٹی کے اجلاس مےں بھی شرکت نہےں کی،جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد گزشتہ تےن روز کے دوران چوہدری نثار کئی وضاحتےں جاری کرچکے ہےں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv