تازہ تر ین
internet

پاکستان نے انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ سپیڈ میں بھارت کو مات دیدی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان نے انٹرنیٹ ڈاو¿ن لوڈ سپیڈ میں بھارت کو مات دیدی۔ 144 ممالک میں بھارت 130ویں جبکہ پاکستان116 ویں نمبر پر آگیا، جنوبی کوریا سرفہرست ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیٹ سپیڈ کی میپنگ کرنیوالے ادارے اوکلا نے دنیا میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سپیڈ کی فہرست جاری کی ہے۔اس فہرست میں جنوبی کوریا 97.44 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاو¿ن لوڈ سپیڈ کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا 63.34 ایم بی پی ایس کیساتھ دوسرے، قطر 61.72 ایم بی پی ایس کیساتھ تیسرے، عرب امارات 61.24 ایم بی پی ایس کیساتھ چوتھے اور ناروے 60.90 ایم بی پی ایس کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔پاکستان 144 ممالک کی اس فہرست میں 116 ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ ڈاو¿ن لوڈنگ کی اوسط سپیڈ 13.55 ایم بی پی ایس ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں 130 ویں نمبر پر ہے۔پاکستان اس معاملے میں الجزائر، انڈونیشیا اور بنگلا دیش سے بھی آگے ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2 برس میں دنیا بھر میں موبائل انٹرنیٹ سپیڈ 21.4 فیصد سے بڑھ کر 22.81 سے 27.69 ایم بی پی ایس تک بڑھ گئی تاہم جہاں تک براڈ بینڈ انٹرنیٹ سپیڈ کی بات ہے تو اس معاملے میں سنگاپور 191.93 ایم بی پی ایس کیساتھ سرفہرست ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv