کرا چی (ویب ڈیسک) صرف 6600روپے کی مبینہ چوری پر 15سالہ ریحان پر تشدد کی انتہا کر دی گئی۔ بیچا رے پر اتنا تشدد کیا گیا کہ آخر کار بے ہوش ہو کر دم توڑ دیا ۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں 15سالہ ریحان کو مشتعل ہجوم نے رسیوں سے با ندھ کر تشدد کیا جس سے وہ دم توڑ گیا ، موت کی نیند سلانے والے تین ملزم گرفتار ہو گئے ہیں جن کے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔