تازہ تر ین

آٹا مہنگا روٹی 12 نان 20روپے میں فروخت کے پی کے میں 25روپے قیمت

لاہور‘ پشاور‘ اسلام آباد (مانیٹرنگ‘ نمائندگان‘ نیوز ایجنسیاں) پشاورسمیت خیبرپختونخوا میں نانبائیوں نے آٹے کی قیمت میں اضافے اورضلعی انتطامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت نہ بڑھانے کےخلاف ہڑتال کر دی ہے‘جمعرات کے روز صوبائی دارالحکومت پشاور میں تمام تنور بند رہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاورسمیت صوبے بھر میں نانبائیوں نے انجمن پختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن کال پر ہڑتال کر دی‘ذرائع کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے سبب شہر میں روٹی ناپید ہو گئی ‘جس سے ہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نانبائی ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے آٹا اور گیس مہنگی کر دی‘آٹے کی قیمت فی کلو 10 روپے بڑھ گئی ہے، نقصان کی بجائے کاروبار بند کرنا بہتر ہے، کاروبار میں مزید نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔نانبائیوں کا موقف ہے کہ 150 گرام روٹی 12 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق طے پایا تھا، انتظامیہ نے تاحال اعلامیہ جاری نہیں کیا، ہڑتال غیر معینہ مدت کے لیے ہو گی۔ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ایک اور ہڑتال کی کال دینے کی تیاری شروع کردی گئی ہے،جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی تاریخ دینے کے لیے فوری طور پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، تفصیلات کے مطا بق فلور ملز ایسوسی ایشن نے 17 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سرجوڑنے کی خاطر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے نان بائیوں نے ہڑتال کر دی ۔ تنورووں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹا اور گیس سب مہنگا ہو گیا ہے اور نقصان کے بجائے کاروبار بند کرنا بہتر ہے۔ ہڑتال کی کال انجمن پختونخوا نان بائی ایسوسی ایشن نے دی تھی۔ نان بائیوں کی جانب سے ہڑتال غیر معینہ مدت کے لئے کی گئی ہے۔ نان بائیوں کا کہنا ہے کہ 150گرام روٹی 12روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق ہو ا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی فی کلو قیمت 10روپے بڑھ گئی ہے۔دریں اثناءصوبائی وزیرصمصام بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آٹے یا گندم کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ روٹی اور نان کی ڈی ریٹ کے مطابق فروخت یقینی بنا رہے ہیں۔ خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگے داموں روٹی اور نان فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اگر نا ن بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت بڑھا ئی تو میں سیاست چھوڑ د±وں گا، جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ وہ نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجاً سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ روٹی اور نا ن کی قیمت نہیں بڑھا ئی جا رہی بہت جلد نا ن بائی ایسو سی ایشن کے عہد ا دارو ں سے ملا قات کر وں گا اور ان کے تحفظات کو دور کروں گا ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آٹا اورمیدہ پر ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کوبے بنیاد قرار دیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے جمعرات کو یہاں جاری ہونے والے بیان میں واضح کیا ہے کہ آٹا اورمیدہ پرکوئی ٹیکس عائد نہیں کیاگیا اوراس حوالہ سے خبریں بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv