تازہ تر ین

پاک بھارت ٹاکرا ، ٹکٹوں کی منہ مانگی قیمت پر بلیک میں فروخت

مانچسٹر(این این آئی)ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کےمطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں مقابلہ کریں گی، اس میچ کو دیکھنے کیلئے دونوں ٹیموں کے شائقین ایک بڑی تعداد میں مانچسٹر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔دوسری جانب میچ سے تین دن قبل ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور جن لوگوں کے پاس ٹکٹس ہیں وہ منہ مانگے دام وصول کر نے لگے پولیس اور آئی سی سی کی وارننگ کے باجود ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔پاک بھارت میچوں کی تمام ٹکٹیں تمام فروخت ہو چکی ہیں اور بلیک مارکیٹ میں 150 پاو¿نڈ والا ٹکٹ ڈہائی سے تین ہزار پاو¿نڈ تک میں فروخت ہو رہا ہے لیکن شائقین کے جوش پر بارش پانی پھیر سکتی ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو بارش کی پیش گوئی کی ہے، صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک بارش کے 40 سے 50 فیصد تک امکانات ہیں۔ مانچسٹر کے ہوٹل مالکان منہ مانگی قیمت وصول کر رہے ہیں اور شہر میں بھی معمول سے زیادہ رونق ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف(کل)16 جون کو مانچسٹر میں کھیلے گی۔ تفصیلات کےمطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گا چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔دوسری جانب ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ابتدائی چار میں سے دوسرا میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا سفر مزید مشکل ہوگیا ہے تاہم سیمی فائنل کھیلنے کے لئے گرین شرٹس کو اگلے پانچ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ماہرین کے مطابق بقیہ میچز میں پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے، کپتان سرفراز احمد نے بھی اعتراف کیا کہ اگر ہم نے بڑی ٹیموں کو ہرانا ہے تو کم سے کم غلطیاں کرنا ہوں گی۔پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو 10 ٹیموں کے اس ورلڈ کپ میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے، نیوزی لینڈ تینوں میچ جیت کر ٹاپ پر ہے، آسٹریلیا نے چار میں سے تین میچ جیتے، اس طرح وہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ نے تین میں سے دو اور بھارت نے بھی اپنے دونوں میچز جیتے ہیں۔اگلے میچز میں اچھے رن ریٹ کے ساتھ فتح ہی پاکستانی کشتی کو کنارے لگاسکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv