تازہ تر ین

پارلر مالکہ نے کمسن لڑکی اوباشوں کے حوالے کر دی ،اجتماعی زیادتی ،جسم فروشی پر لگا دیا

عارف والا(نمائندہ خبریں) بیوٹی پارلر پر کام سیکھنے کے لیے جانے والی 15لڑکی سالہ کو پارلر کی مالکہ نے درندوں کے حوالے کر دیا درندوں نے حوا کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔تھانہ سٹی نے بیوٹی پارلر کی مالکہ صدف بتول اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا نواحی گاو¿ں کی رہائشی کوثر پروین نے پریس کلب آ کر اپنی بیٹی پر ہونے والی ظلم کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ میرا خاوند محنت مزدوری کرتا ہے جس سے گھر ے اخراجات پورے نہ ہوتے تھے میں نے ریشم گلی میں واقع سیماب بیوٹی پارلر کی مالکہ صدف بتول کے پاس کام سیکھنے کے لیے اپنی بیٹی کو چھوڑا اور کور س کی باقاعدہ فیس بھی ادا کی میری بیٹی کو بیوٹی پارلر کی مالکہ نے جسم فروشی پر لگا دیا ور گھر والوں کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ۔ اور اسے مسلسل جسم فروشی کا کام لیتی رہی چند روز قبل مذکورہ مالکہ نے میری بیٹی کو محمد یار اور دیگر افراد کے حوالے کر دیا جو اس سے مسلسل زیادتی کرتے رہے میری بیٹی حاملہ ہوئی تو خوف کے مارے اس نے ہمیں بتایا جس پر ہم نے میڈیکل لے کر تھانہ سٹی درخواست دی جس پر تھانہ سٹی نے مقدمہ نمبری 808/18بجرم 376ت پ 371A، 371Bکے تحت مقدمہ درج کر لیا متاثرہ لڑکی کی ماں نے روتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیماب بیوٹی پارلر کی مالکہ صدف بتول نے بیوٹی پارلر پر کام سیکھنے کے لیے آنے والی لڑکیوں کو جسم فروشی پر لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ مجھے قوی شک ہے کہ اس نے دیگر اشخاص سے مل کر میری بیٹی کی ویڈیو اور تصویریں بھی بنا رکھی ہیں مجھے انصاف نہ ملا تو میں اپنی بیٹی سمیت خود کشی کر لوں گی ۔ جب اس سلسلہ میں مذکورہ بیوٹی پارلر کی مالکہ صدر بتول سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس کا بیوٹی پارلر بندتھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv