تازہ تر ین

پاکستان کو ابوظہبی ٹیسٹ جیتنے کیلیے 5 وکٹیں درکار

دبئی (ویب ڈیسک ) ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 538 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں چوتھے روز آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ ابوظہبی ٹیسٹ میں چوتھے روز آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عباس نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرویس ہیڈ 36، مچل مارش 5، ایرون فنچ 31 اور ٹیم پائن کو صفر پر پویلین واپس بھیج کر آسٹریلیا کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔پاکستان نے دوسری اننگز میں بابراعظم 99 اور سرفراز احمد کے 81 رنز کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی جس کے باعث ا?سٹریلیا کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 538 رنز کا ہدف ملا۔اس سے قبل قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے تھے جب کہ آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 145 رنز ہی بناسکی اور آو¿ٹ ہوگئی۔واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلین بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کے ذریعے میچ ڈرا کرکے پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کردیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv