تازہ تر ین

بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ڈھاکا: بنگلا دیش نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

نجم الحسین شانتو بنگلا دیشی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں بنگلا دیش نے زمبابوے کے خلاف 1-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

زمبابوے کے خلاف سیریز میں شکیب الحسن کی تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بنگلا دیش کو گروپ ڈی میں جنوبی افریقا، سری لنکا، نیدرلینڈز اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

ہنگلا دیش اپنا پہلا میچ 7 جون کو ڈیلاس میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

واضح رہے کہ تمام ٹیمیں 25 مئی تک اپنے اسکواڈ میں تبدیلیاں کر سکتی ہیں جس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی سے منظوری درکار ہوگی۔

بنگلا دیش اسکواڈ:
نجم الحسن شانتو ، تسکین احمد، لٹن داس، سومیا سرکار، تنزید حسن تمیم، شکیب الحسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، جیکر علی انیک، تنویر اسلام، شاک مہیدی حسن، رشاد حسین، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام، تنظیم حسن ثاقب۔

ٹریولنگ ریزرو: عفیف حسین، حسن محمود



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv