تازہ تر ین

رنبیر کپور کی نئی فلم بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی

ممبئی: اداکار رنبیر کپور کی آنے والی فلم بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کی نئی فلم رامائن کا بجٹ 835 کروڑ بھارتی روپے ( 100 ملین ڈالرز) تک پہنچ گیا جس کے بعد یہ فلم بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی ہے۔

رنبیر کپور نے فلم کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ معاوضہ لیا ہے جبکہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن میں 600 دن لگے ہیں۔ فلم کی ریلیز جون میں مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ کاسٹ میں رنبیر کپور کے ساتھ لارا دتا اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کے کچھ سینز منظر عام پر آنے کے بعد ڈائرکٹر نے فلم کی شوٹنگ خفیہ طور پر اسٹوڈیوز میں کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے انتہائی مہنگے اور شاندار سیٹ لگائے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv