تازہ تر ین

شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا

ڈبلن: شاہین آفریدی سے بدتمیزی کرنے پر افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

آئرلینڈ سے دوسرے ٹی 20 میچ کے موقع پر شاہین شاہ آفریدی سے بدتمیزی کرنے والے افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاہین ڈریسنگ روم سے فیلڈ کی جانب آرہے تھے، زیادہ تفصیل تو سامنے نہیں آئی مگر وہاں موجود سیکیورٹی حکام نے فوری ردعمل دیا، سیکیورٹی ہیڈ نے مذکورہ تماشائی کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv