تازہ تر ین

فلسطین کولا دوسرے کولا ڈرنکس ٹاف ٹائم دینے لگی ،2ماہ میں 40لاکھ کین فروخت

احتجاج کرتے دکھائی دے رہے ہیں وہیں اب فلطسین کولا کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے، جبکہ معروف برانڈز کا بائیکاٹ جاری ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی تیار کردہ کولڈ ڈرنک کی مانگ کوکا کولا اور پیسپی سے بھی زیادہ ہونے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔

دی نیشنل سے بات چیت کے دوران فلسطین کولا کے ترجمان کا کہنا تھا ڈیمانڈ کو پورا کرنے میں جدوجہد کا سامنا ہے، کیونکہ یورپ میں کئی ریستوران نے امریکی ملکیت والے مارکیٹ لیڈروں سے پرہیز کیا۔

جبکہ دی نیشنل نیوز کے مطابق فلسطین کولا میکر کولا کو عالمی برانڈ کوکا کولا اور پیپسی کا متبادل قرار دے رہے ہیں، کیونکہ کنزیومرز کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات کی بنا پر امریکی برانڈز کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

جبکہ اس کولڈ ڈرنک کے تینوں فلسطینی بھائی حسین، محمد اور احمد حسن کامیاب کاروباری شخصیت ہیں، جو کہ سوئیڈن کے شہر مالمو سے تعلق رکھتے ہیں۔

جبکہ تینوں بھائیوں کی جانب سے 6 ماہ قبل پیپسی اور کوکا کولا کے متبادل کے طور پر ایک کولڈ ڈرنک لانے کا ارادہ کیا گیا تھا۔

تاہم سوشل میڈیا پر فلسطین کولا نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی، جبکہ کولڈ ڈرنک کے کین پر موجود فلسطینی سمبل، جبکہ آلیو برانچز اور کفایہ ڈیزائن سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے، اور لوگوں کو اس کولڈ ڈرنک سے جذباتی طور پر جوڑ رہا ہے۔

دوسری جانب کولڈ ڈرنک کین پر دلچسپ جملہ ’لبرٹی فار ایوری ون‘ درج ہے جس کا مطلب ہے آزادی ہر ایک کے لیے۔

کولڈ ڈرنک متعارف کرانے والے حسن برادرز کا ارادہ ہے کہ وہ فلسطین سے متعلق آگاہی فراہم کریں اور غزہ اور وسطی بینک کے کنارے متاثر ہونے والے فلسطینیون کی امداد کی جائے۔

سوشل میڈیا پر عربی زبان میں حسن برادرز کا لکھنا تھا کہ ہم نے ہمارے فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنے کا پلان بنایا ہے، جہاں بچوں کو خاص اہمیت دی جائے گی۔

جبکہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہمیں آرڈرز کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر 500 سے 700 ای میلز موصول ہو رہی ہیں، جبکہ ہم ہر ایک ملک میں کینز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم یہ ایک لمبا عمل ہے، جس میں وقت درکار ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv