تازہ تر ین

انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں میں 14 افراد بہہ گئے

سماترا: انڈونیشیا میں ٹھنڈے لاوا اور سیلاب دہری مصیبت بن کر سامنے آیا جس میں 14 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے سماترا میں بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی جب کہ ایک آتش فشاں بھی پھٹ جس سے نکلنے والا سیلابی ریلے میں مل کر ٹھنڈا ہوگیا۔

لاوے اور کیچڑ ملے سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ 3 اور 10 سالہ دو بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے جن کی لاشیں دور دراز علاقے سے مل گئیں۔
ایک درجن سے زائد شہری اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تاہم ان کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

17 سے 18 ہزار جزیروں پر مشتمل انڈونیشیا میں زلزلے، بارشیں، سیلاب اور آتش فشاں کے پھٹنے جیسے واقعات عام ہیں۔ گزشتہ ہفتے جنوبی صوبے میں سیلاب کئی گھروں کو بہا لے گیا جس میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

صوبے سماترا میں بھی رواں برس مارچ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 26 افرا ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ برس دسمبر میں ایک آتش فشاں پھٹنے سے نکلنے والا ٹھنڈا لاوا 24 کوہ پیماؤں کی موت کا سبب بنا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv