تازہ تر ین

پاکستان کو شکست، جاپان نے پہلی مرتبہ اذلان شاہ ہاکی کپ جیت لیا

پاکستان کو پینالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر جاپان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 کا فائنل جیت لیا۔ 

واضح رہے کہ جاپان نے پہلی مرتبہ سلطان اذلان شاہ کپ جیتا ہے۔

ملائیشیا کے شہر ایپواہ میں کھیلے جانے والا یہ میچ مقررہ وقت تک 2-2 سے برابر ہوا جس کے بعد اسکا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جہاں جاپانی ٹیم نے 1-4 سے کامیابی سمیٹی۔

فائنل مقابلے کے پہلے کوارٹر میں جاپان نے پاکستان کے خلاف پہلا گول اسکور کیا۔

جاپانی کھلاڑی تاناکا سیرن نے میچ کے 12ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی اور پہلے کوارٹر کے اختتام تک یہی اسکور رہا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے کوارٹر کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملوں کی کوشش کی لیکن گول کرنے میں ناکام رہے۔

تیسرے کوارٹر کے آغاز میں پاکستان نے میچ میں پہلا گول کردیا۔ احمد اعجاز نے میچ کے 34ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے اسکور 1-1 کیا۔

اس کے تین منٹ بعد ہی 37ویں منٹ میں عبدالرحمان نے فیلڈ گول کے ذریعے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر ٹیم کو 1-2 کی برتر دلادی اور اسی اسکور پر تیسرے کوارٹر کا اختتام ہوا۔

چوتھے کوارٹر کے آغاز میں جاپان نے پاکستانی سبقت ختم کرتے ہوئے میچ 2-2 سے برابر کردیا۔ جاپان کی جانب سے دوسرا گول کازو ماسما نے 47ویں منٹ میں اسکور کیا۔

اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 کا فائنل پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا گیا۔

پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں لیگ میچز میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے فائنل تک پہنچی۔

قومی ٹیم نے 5 میچز میں سے 3 میں کامیابی سمیٹی جبکہ دو برابر رہے۔ دوسری جانب جاپان کی ٹیم اتنے ہی میچز میں سے 4 میچز جیتے جبکہ پاکستان کے خلاف اسکا میچ ڈرا ہوا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv