تازہ تر ین

آمنہ الیاس کے نازیبا فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کے نئے فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر آگ لگا دی ہے، سفید پھولوں کے ساتھ کئے گئے اس نئے فوٹو شوٹ پر آمنہ الیاس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

آمنہ الیاس اپنی اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ اپنی بولڈ شخصیت کی وجہ سے بھی پہچانی جاتی ہیں، صرف تصاویر ہی نہیں بلکہ اکثر ان کے بیانات بھی تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر چند تصاویر جاری کیں جن میں انہیں سفید پھولوں کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر میں آمنہ الیاس جینز کی پتلون پہنی نظر آرہی ہیں لیکن شرٹ نہ ہونے اور کندھوں پر صرف روشنی کی دو لکیریں دیکھ سوشل میڈیا صارفین ششدر رہ گئے ہیں۔

ممکنہ طور پر اداکارہ نے فوٹو شوٹ کیلے کوئی سلیو لیس ٹاپ پہن رکھا ہوگا، لیکن دیکھنے میں لگتا ہے کہ انہوں نے پھولوں سے اپنا جسم ڈھانپا ہوا ہے۔

ان کا یہ فوٹو شوٹ شدید تنقید کی زد میں آچکا ہے اور اس تنقید سے اپنی پوسٹ کو بچانے کیلئے اداکارہ نے پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کر رکھا ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv