تازہ تر ین

بابر اعظم کی 38ویں ففٹی، ریکارڈ میں کوہلی کے ہمسر بن گئے

لاہور: بابراعظم ٹی 20 میچز میں 38ویں ففٹیز بنا کر ریکارڈ میں کوہلی کے ہمسر بن گئے۔

کپتان بابراعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 38 ففٹیز کے ساتھ ویراٹ کوہلی کے ہمسر بن گئے، یہ سنگ میل انھوں نے آئرلینڈ سے میچ میں عبور کیا، روہت شرما نے 34، محمد رضوان اور ڈیوڈ وارنر 27،27 ففٹیز بنائی ہیں۔

بابر اعظم نے مختصر فارمیٹ میں مجموعی طور پر ففٹیز کی سنچری بنانے والے چوتھے بیٹر کے طور پر بھی اپنا نام درج کروالیا،اس فہرست میں ڈیوڈ وارنر،کرس گیل اور ویراٹ کوہلی کے نام پہلے سے موجود ہیں۔

بابر اعظم سب سے زیادہ77 ٹی20میچز میں قیادت کرنے والے کپتان بھی بن گئے، انھوں نے ویں بار پاکستان ٹیم کی کمان سنبھالی، ایرون فنچ76،مہندرا سنگھ دھونی اور ایون مورگن72،72 جبکہ کین ولیمسن71میچز میں قیادت کرچکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv