تازہ تر ین

پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلیے پیش

لاہور: پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلیے پیش کردیے گئے۔

آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں شیڈول 8میچز کے باقی ٹکٹ فروخت کیلیے پیش کردیے گئے، تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 34ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔

4 ڈراپ ان پچز فلوریڈا میں آسٹریلوی ماہرین کے زیر نگرانی تیار کی گئی ہیں، پویلین اور اسٹینڈز کی تیاری کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔

ٹی 20ورلڈکپ میں وہاں پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا،مہنگے ٹکٹ رکھنے والوں کی کھانے اور مشروبات سے بھی تواضع ہو گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv