تازہ تر ین

طیارے کی چھت میں سامان رکھنے کی جگہ پر خاتون مسافر سو گئی

مسافر طیاروں میں حیران کن واقعات ہونا معمول ہیں، تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی خوب سمیٹ لیتے ہیں

حال ہی میں ساوتھ ویسٹ ائیرلائن کی مسافر اپنے حیران کن عمل کے باعث وائرل تو ہو گئی ہے تاہم ائیر لائن انتظامیہ کو بھی پریشان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ویسٹ ائیر لائنز کی فلائٹ میں اس وقت مسافر بھی پریشان ہو گئے جب ایک خاتون مسافر نیپ لینے کی غرض سے مسافر طیارے کے سیٹ کے اوپر موجود سامان رکھنے کی جگہ پر لیٹ گئی۔

کم رقبے والے اس مقام پر اکثر مسافر اپنا سامان رکھتے ہیں تاکہ سفر کے دوران کسی بھی ضروری چیز تک رسائی آسان ہو۔

تاہم خاتون کو سیٹ ایک نہیں بھائی اور اوپر لیٹ کر نیند پوری کرنے لگی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ ردعمل دیتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

جبکہ ایئرلائن کی جانب سے تاحال ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ دیگر مسافر بھی خاتون مسافر کی ویڈیو بناتے اور اس پر تبصرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب انٹرنیٹ صارف کا کہنا تھا میرے خیال سے خاتون دیگر مسافروں کے ساتھ نیند پوری کرنے پر کمفرٹیبل نہیں تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv