تازہ تر ین

رنویر سنگھ نے شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے چند دنوں بعد طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

بالی ووڈ کی آئیڈیل جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی ازدواجی زندگی سے متعلق آئے دن کوئی نہ کوئی خبر سوشل میڈیا پر زیر گردش کرتی ہیں تاہم اب رنویر سنگھ کی ایک حرکت نے ان تمام تر افواہوں کو مسترد کردیا۔

رنویر سنگھ نے ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی اور منگنی کی انگوٹھیاں دکھائیں، یہی نہیں، رنویر سنگھ نے کہا کہ یہ انگوٹھیاں ان کے پسندیدہ ترین پیس میں سے ایک ہیں۔

ووگ انڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران رنویر سنگھ نے کہا ’جو انگوٹھی مجھے بہت پیاری ہے ان میں سے ایک میری شادی کی انگوٹھی ہے، جو مجھے میری بیوی نے دی ہے، دوسری ایک پلاٹینم کی منگنی کی انگوٹھی ہے۔

اسی کے ساتھ ڈیپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ کے تعلق کے حوالے سے شدت پکڑتی ہوئی افواہ کسی حد تک بے معنی ثابت ہوتی معلوم ہوئی۔

یاد رہے حال ہی میں ایک خبر وائرل ہوئی جس میں یہ دعویٰ سامنے کیا گیا کہ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دیپیکا کے ساتھ شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں اور اندیشہ ہے کہ یہ جوڑا علیحدگی اختیار کرلے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv