بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ہنری کلاسن نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ بھی رکھا، نماز تراویح بھی ادا کی اور جلد ہی عمرہ ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گے۔
اسلام قبول کرنے کے بعد پروفیسر ہنری کلاسن کا نام ڈاکٹر احمد حسن بطل نے عبدالحق رکھا ہے کیونکہ حق اور علم ان کے رب تک پہنچنے کا ذریعہ بنے۔
ہنری کلاسن، ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر، اسٹیم سیلز کے شعبے کے ایک سرکردہ سائنسدان اور موروثی نابینا پن کے علاج کے لیے ایک اسٹیم سیل دوا کے مؤجد ہیں جسے حال ہی میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے تیسرے اور آخری مرحلے میں جانچ کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران نہتے فلسطینیوں کے مضبوط ایمان اور ثابت قدمی سے متاثر ہوکر مغربی دنیا میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات سمیت ہزاروں افراد تیزی سے اسلام قبول کر رہے ہیں۔